اسلام آباد ہائیکورٹ: ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فارق نے کی۔ درخواست گزار سمیرا ملک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مخالف پارٹی کے امیدوار امیر حیدر نے الیکشن کی شفافیت کا اعتراف کیا ہے تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کچھ لوگوں نے ووٹ بھی لہرائے۔ اسکا کیا مقصد تھا جس پر سمیرا ملک کے وکیل نے کہا کہ اس کا فیصلہ کرنا الیکشن ٹریبونل کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر سکتا ۔ الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کی خلاف ورزی پر ہمارے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔کامیاب امیدوار سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمیرا ملک کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر دی نیشن