لودھراں (این این آئی)لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ ٹال میں ایل پی جی گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں مزید 2 افراددم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے اڈہ شاہ نال میں 14 مئی کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں سے11شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شدید زخمیوں میں سے مزید2 افراد دم توڑ گئے۔
لودھراں دھماکہ