کانز (شوبز ڈیسک) ایرانی ہدایتکار اصغر فرہادی کوکانز فلمی میلے کے دوران ان کاآسکر ایوارڈ دیدیا گیا۔اصغر فرہادی نے رواں سال اپنی فلم’’دی سیلز مین‘پر بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا آسکر جیتا تھا تاہم وہ امریکی سفری پابندیوں کی وجہ سے اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے تھے۔انھیں کانز فلمی میلے میں آسکر ایوارڈ سے نوازنے کے لئے نمائندہ مرڈیتھ شیا خصوصی طور پر کانز میں شریک ہوئیں اور انہوں نے اکیڈمی کی صدر شیرل بون کا پیغام پڑھ کر سنایا۔