چیمپئنز ٹرافی، قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ متعارف کرا دی گئی

May 20, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئی کٹ بھی متعارف کرا دی ہے جسے شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور شدت سے اس دن کے منتظر ہیں جب کھلاڑی نئی وردی پہن کر میدان میں اتریں گے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے متعارف کرائی گئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی کے لوگو کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017کا لوگو بھی کندہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران استعمال ہونے والی کٹس کی فراہم کر دی گئی ہیں جن کی تیاری میں سبز اور سلیٹی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ٹریننگ کٹ پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سپانسرز اور پی سی بی کا لوگو بھی پرنٹ کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر نئی کٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر شائقین کرکٹ بھی پرجوش ہو گئے ہیں اور ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں تاہم زیادہ تر لوگوں نے پسندیدگی کا ووٹ دیا ہے۔

مزیدخبریں