لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سٹی، ڈسٹرکٹ بھکر، شیخوپورہ اور شیخوپورہ سٹی کیلئے صدر اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کردیا ہے۔ سینئیر رہنما حاجی عزیزالرحمنچن کو صدر لاہور اور پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما بابر بٹ کے بھائی محمد اسرار الحق بٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جاوید احمد ڈوگر کو صدر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اور عثمان نثار پنوں کو جنرل سیکرٹری نعیم عباس نقوی کو صدر شیخوپورہ سٹی اور غلام رسول کو جنرل سیکرٹری اسی طرح اعجاز احمد شہانی کو صدر ڈسٹرکٹ بھکر جبکہ انصر چیمہ کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان تمام عہدیداروںکا چیئرمین بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔