پشاور(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو¿ نے کہاہے کہ فاٹا رےفارمزکے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل پیش ہونے کے باوجود بعض لوگوں کے کہنے پر بل کو جس بھونڈے انداز میں غےر معےنہ مدت کےلئے موخر کیاوہ جمہورےت کے ساتھ مذاق ہے کیونکہ جب بل کو موخر کیا جارہا تھا تو اس وقت وزےراعظم ملک سے باہر تھے ۔انھوں نے کہا کہ 70سال بعد قبائلی عوام کو ےہ اےک امید ہو چلی تھی کہ اس بار فاٹا کے رےفارمز حقےقی رخ اختےار کرے گی لیکن بعض شخصےتوں نے سازش کرکے قبائلی عوام کی امیدوں پر پانی پھےر دےا۔ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شےرپاﺅ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی بہت جلد فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔قومی وطن پارٹی اپنے اس مسمم ارادے کے ساتھ جس میں فاٹا رےفارمزکے ساتھ ساتھ پختون اتحاد کو اولیت حاصل ہے کسی بھی صورت قبائلی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورقبائلی عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ شروع دن سے قومی وطن پارٹی نے ہر فورم پر قبائلی رےفارمز کی حماےت کی ہے اوراسی طرح آئندہ بھی اس سے بڑھ کر قبائلی عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دےاجائے گا۔ قومی وطن پارٹی فاٹا کو خےبر پختونخوا میں ضم کرنے کا حامی ہے اور اس سے کم کسی بھی صورت کےلئے تےار نہیں ۔قومی وطن پارٹی سمجھتی ہے کہ اسی دوران مرکزی حکومت کا کردار مشکوک ہو گےا ہے ۔انھوں نے فاٹا اصلاحات میں تاخےر کو قبائلی عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دےا اور کہا کہ قبائلی عوام نے ملک کی سلامتی اور استحکام کےلئے بے تحاشہ قربانےاں دی ہیں لہٰذا ان کی محرومےوں کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے
فاٹا رےفارمزبل غےر معےنہ مدت کےلئے موخرکرنا جمہورےت کے ساتھ مذاق ہے، آفتاب شیرپاو
May 20, 2017