اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف نے بطورچیئرمین پی سی بی شہریارخان کو عہدے کی معیاد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،چیئرمین پی سی بی شہریار خان اگست 2017تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گئے جبکہ جون میں آئی سی سی کی اہم سالانہ جنرل میٹنگ میں بھی بطور چیئر مین پی سی بی شرکت کریں گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق شہریار خان نے سینئر بورڈ حکام اورگورننگ بورڈ ارکان کو ایک ای میل ارسال کی ہے ، اس میں شہریارخان نے تحریر کیاکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد نے مجھے فون کر کے بتایا کہ میرا استعفیٰ موصول ہو چکا مگر اس پر کوئی ایکشن لینے کا حکم نہیں ملا ہے۔ لہذا یہ فیصلہ ہو گیا کہ مجھے بطور چیئرمین پی سی بی اگست 2017تک اپنے عہدے کی معیاد مکمل اور جون میں آئی سی سی کی اہم سالانہ جنرل میٹنگ میں اسی حیثیت سے شرکت کرنی چاہیے، میرے جانشین کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن بورڈ آئین کے مطابق ہوں گے۔دوسری جانب شہریارخان نے اپنے رفقا کو بتایا کہ میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئے 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہا ہوں، انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز اسکواڈ کے ورلڈکپ میچز بھی دیکھوں گا، میری وطن واپسی 15 جولائی کو ہوگی، اس دوران انگلینڈ سے بذریعہ فون اور ای میل رابطے کیلئے دستیاب ہوں گا، انھوں نے بتایا کہ گورننگ بورڈ کی اگلی میٹنگ 18 جولائی کو متوقع تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے تاہم بورڈ کا سالانہ اجلاس عام25 مئی کو ہوگا۔
وزیر اعظم کی بطورچیئرمین شہریارخان کو عہدے کی معیاد مکمل کرنے کی ہدایت
May 20, 2017