اسلام آباد کی 4شاہراہیں صفوت غیور شہید‘ کیپٹن مبین شہید‘ اعتزاز حسن شہید اور آغا ناصر کے ناموں سے منسوب

اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آبا دکی چار شاہراﺅں کو صفوت غیور شہید ،کپٹن مبین شہید، اعتزاز حسن شہید اور آغا ناصر کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والے چھٹے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی۔ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے کہا کہ شاہراﺅں کو قومی ہیروز اور شہداءسے منسوب کرنے کا مقصد انکی قومی خدمات کا اعتراف ہے ۔ پوری قوم کی طرح سی ڈی اے بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے ۔سی ڈی اے بورڈ نے F-8 کے سروس روڈ (ویسٹ) کو صفوت غیور شہید ،سیکٹر H-11 پولیس لائن کے سامنے ڈبل روڈ کو کیپٹن مبین شہید روڈ ،سروس روڈ D-12 کو اعتزاز حسن شہید روڈ اور سروس روڈ(ایسٹ)سیکٹر F-11 کو آغا ناصر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔قبل ازیںسی ڈی اے نے 7th ایونیو کو احمد ندیم قاسمی ایونیو کا نام دے کر انکی خدمات کو سراہا تھا۔ سی ڈی اے بورڈ کی یہ منظور ی وفاقی کابینہ کو توثیق کے لیے بھیجی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن