خےبر پختونخوا اسمبلی مےں خواتےن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اپوزےشن ارکان تقسےم

پشاور(بیورورپورٹ)خےبر پختونخوا اسمبلی مےں خواتےن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اپوزےشن ارکان آپس مےں تقسےم ہوگئے ،کورم کی نشاندہی کے بعد خواتےن کے ساتھ اےوان سے باہر صرف پاکستان مسلم لےگ (ن) کے ممبران نے ساتھ دےا جبکہ جمعےت علماءاسلام (ف)اور اے اےن پی ساتھ دےنے سے انکار ی رہے ،گزشتہ روز صوبائی اسمبلی مےں پاکستان مسلم لےگ(ن)کی خاتون رکن صوبیہ خان نے کورم کی نشاندہی پر جمعےت علماءاسلام کے رکن اسمبلی محمود بیٹنی اور سےد مفتی جانان نے کہا کہ اےوان مےں کورم کو اےک سازش کے تحت تھوڑا جارہا ہے اگر ممبران اسمبلی کارروائی مےں سنجےدہ نہےں ہے تو وہ اےوان مےں نہ آئے ہم صوبائی اسمبلی مےں صوبے کے مسائل کے حوالے سے اہم بزنس لاتے ہےں اور کچھ ارکان کورم کی نشاندہی کرکے کورم توڑنے کے لئے ممبران کو زبردستی اےوان سے باہر کرکے کارروائی کو روک لےتے ہےں اسمبلی کارروائی ختم ہونے کے بعد جمعےت علماءاسلام کے رکن اسمبلی سےد مفتی جانان اپنی ہی پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ خان پر برس پڑے اور ان کو اےوان مےں پارٹی ممبران کی مشاورت کے بغےر کورم توڑے اور واک آ ﺅ ٹ کرنے پر کھری کھری سنائی جس پر عظمیٰ خان نے کہا کہ روزانہ جب اپوزےشن کے ارکان واک آ ﺅ ٹ اور کورم کی نشاندہی کرتے ہین تو تمام خواتےن ساتھ دےتی ہےں مگر جب خواتےن کی جانب سے واک آو¾ ٹ اور کورم کی نشاندہی کی جا تی ہے تو اپنی ہی پارٹی کے مرد ممبران ان کاساتھ تک نہےں دےتے آج ہم اپوزےشن خواتےن نے دکھا دےا کہ خواتےن کے بغےر اےوان کی کارروائی نہےں چل سکتی ۔

ای پیپر دی نیشن