شبقدر میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے, 14 افراد زخمی

 چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے جن کے نتیجہ میں 14 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 5افراد کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں5بچے اور7 خواتین شامل ہیں.5دھماکوں میں سے 3 دستی بم حملے کیے گئے جبکہ دو دھماکے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعہ کیے گئے موصل کور کے علاقہ میں گھر میں دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجہ میں 6بچے اور 5 خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ ظریف کور کے علاقہ میں سکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں سکول کا چوکیدار اوردو بچے زخمی ہو گئے جبکہ میروکلے کے علاقہ میں تین گھروں کو نشانہ بنایا گیا ان دھماکوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا زخمیوں کو شبقدر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ 5 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...