سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیرکا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پر امریکی خاتون اول اور ان کی بیٹی کے لیے اسکارف پہننا ضروری نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے پانچ ملکی دورے میں ان کے ساتھ اہلیہ میلانیا، بیٹی ایوانکا اورداماد جیرڈ کشنر بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر دونوں راسخ العقیدہ یہودی ہیں جبکہ جمعہ کو سفر کرنے کے لیے انہوں نے باقاعدہ اپنے مذہبی پیشوا اور یہودی ربّی سے اسکی پیشگی اجازت بھی لےلی ہے۔ایوانکا سعودی عرب میں خواتین کی گول میز کانفرنس میں شریک ہوں گی جس کا موضوع خواتین کو درپیش معاشی مسائل کا حل ہوں گے۔