لاہور (نیوزرپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے باٹا پور رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں پر غیر معیاری اشیاء کے سٹالز فوری طور پر ختم کروا دیئے گئے۔ ختم کیے گئے سٹالز میں غیر رجسٹرڈ کولڈ ڈرنکس اور شربت کے سٹالز شامل تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا متعلقہ کولڈ ڈرنکس اور شربت کی فیکٹریاں فوری چیک کرنے کا حکم۔غیر معیاری سٹالز لگوانے پر انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری، دوبارہ سٹالز لگوانے پر متعلقہ افسر کے خالف کاروائی کی سفارش کریں گے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کولڈ ڈرنکس‘ شربت کی فیکٹریاں چیک کرنے کا حکم
May 20, 2018