جمعیت علمائے اسلام (ف) کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ حبیب اللہ مینگل قتل

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی حبیب اللہ مینگل جاں بحق ، پولیس کے مطابق ہفتے کو سریاب روڈ پر عارف گلی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے جمعیت علماءاسلام کے ضلعی سرپرست اعلی اور مسجد بلال کے پیش امام مولانا حبیب اللہ مینگل کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، مولانا حبیب اللہ مینگل نماز ظہر کی ادائےگی کے بعد گھر جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی ،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...