کٹھمنڈو (سپورٹس ڈیسک)نیپالی خاتون فوٹو جرنلسٹ پر نیما شریستھا دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹا ایورسٹ سر کر نے والے پہلی صحافی بن گئیں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ 27سالہ شریستھا نے 8848میٹر بلند چوٹی سر کی ہے ۔ وہ گزشتہ روز صبح 8بج کر 10منٹ پر چوٹی پر پہنچےں اور تاریخ میں اپنا لکھوا لیا ۔ان کی ٹیم آج بیس کیمپ واپس پہنچے گی ۔
نیپالی وزارت ثقافت اور سیاحت نے تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ریکارڈ درج کرلیا گیا ہے ۔ شریستھما نے کہا کہ چوٹی سر کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ ٹیم میں چینی بھی شامل تھے ۔ امید ہے کہ آج بیس کیمپ پر واپس آجائیں گے ۔ ہمیں بیس کیمپ سے چوٹی تک پہنچنے میں چار سے پانچ لگے ہیں ‘راستے میں مزید چار کیمپ بنائے گئے ہیں ۔ واپسی پر تصاویر کا اہتمام کیا گیا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔