ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

May 20, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع دے دی۔ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کیس کے ملزم کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے آلات قتل اور تفتیش کے لئے سات دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

مزیدخبریں