گیلے وال: ڈسپوزل کنویں کی صفائی کرتے 2 بھائی زہریلی گیس کے باعث جاں بحق

گیلے وال (نامہ نگار) ڈسپوزل کنویں کی صفائی کے دوران دو بھائی کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مشرقی بازار گیلے وال کے رہائشی دو سگے بھائی الیاس اور جمیل سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام کرتے تھے گزشتہ روز وہ ڈسپوزل کنویں کی صفائی کے سگواں کے علاقے میں گئے جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دونوں بھائی کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ کئی گھنٹے بعد اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے نعشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...