فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں کریک ڈاؤن کرتے انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ گینگ لوگوں کو متحدہ عرب امارات، کینیڈا اور گریس وغیرہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس گینگ کے ملزمان محمد یار، مدثر اقبال، حبیب الرحمن، جاوید اقبال، ساجد، غلام عباس، شیخ عامر، زاہد، عثمان علی اور ثمیر اقبال کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فیصل آباد: ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن انسانی سمگلنگ میں ملوث 10 افراد گرفتار
May 20, 2018