سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر بیراج کے دروازوں میں پھنسی ہوئی ایک خاتون سمیت 4 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ بوری بند نعشیں ملی ہیں۔ آبپاشی ذرائع کے مطابق چاروں بوری بند نعشیں بیراج کے 51‘ 54 اور 59گیٹ میں پھنسی ہوئی ملیں۔ پولیس نے نعشوں کا معائنہ کیا‘ ا وربیراج سے نکال کر تعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا نعشوں کی شناخت اور پوسٹمارٹم کا عمل جاری ہے۔
سکھر بیراج: خاتون سمیت 4 افراد کی تشدد زدہ بوری بند نعشیں برآمد
May 20, 2018