رانا ثناء نے فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو تباہ کردیا، انکی سیاست چمچہ گیری ہے: افضل ساہی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے مسلم لیگ(ن) کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کی سیاست چمچہ گیری کی سیاست ہے۔ یہ خود ارب پتی بن چکا ہے اور آئندہ عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو اندازہ ہوجائیگا کہ رانا ثناء اللہ خاں نے کس طرح فیصل آباد میں مسلم لیگ(ن) کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوںنے رانا ثناء اللہ خاں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت میں ہے تو چک جھمرہ میں ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں۔ انکو آٹا اور دال کے بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ چوہدری افضل ساہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کا رویہ اس قابل نہیں ہے کہ باضمیر لوگ اس پارٹی میں رہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے بیانیے سے متنفر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ خود سب سے بڑا لوٹا ہے جو پیپلز پارٹی میں تھا تو مریم نواز کے بارے میں ایسی باتیں کرتا تھا جن کو یاد کر کے لوگ آج بھی کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ جیسے حواری اپنی باتوں سے باز رہیں۔ رانا ثناء اللہ کی سیاست چمچہ گیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتا نہ ہی کیچڑ اچھالنے کی سیاست کرتے ہیں مگر راناثناء اللہ جیسے شخص کی بات کا جواب دینا ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے جو جو کارنامے سرانجام دیئے ہیں انکی سزا جلد ہی موصوف کو ملنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...