وزیراعظم شاہد خاقان کا کیوبا میں طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس، آج کراچی جا ئیں گے

May 20, 2018

اسلام آباد ، کراچی ( صباح نیوز+ سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیوبا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعے کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے حادثہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے انسانی زندگی کے ضیاع ہونے پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا وزیراعظم شاہد خا قان عباسی ایک روزے دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہائوس کراچی میں منعقدہ او جی ڈی سی ایل کے تحت کینسر ہسپتال کے قیام سے متعلق فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہونگے جبکہ گورنر ہائوس میں ہی افطار عشائیہ تقریب میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائینگے۔ گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہونگے۔

مزیدخبریں