نارووال( نامہ نگار)سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فائرنگ سے چھ افراد کی شہادت ریاستی دہشت گردی ہے ،بھارت ہمارے امن مشن کو کمزوری نہ سمجھے،بھارتی فوج کا یہ اقدام انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے،دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد بھارت اور اسرائیل ہے پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی فوج پسپائی کا شکار ہوگئی اقوام متحدہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے قتل عام کا فوری نوٹس لیا جائے،اور مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی دارالحکمومت بند کروایا جائے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال میاں فدا حسین انجم اور آڈیٹرچوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عالم کفر ایک سازش کے تحت مسلمانوں پر ظلم وستم کر رہا ہے اس پر حکمران ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ان کی مسلمانوں کے خلاف ریشہ دیوانیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا بھارتی فوج کی شرانگیزی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال کی گئی اور دکلاء نے احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔