فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پا کستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر جاو ید نیا ز منج نے کہا کہ رمضان المبارک میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافہ قابل تشویش ہے ،ضلعی انتظامیہ صرف رمضان بازاروں تک توجہ مرکوز کرنے کی بجائے اوپن مارکیٹوں کے حالات کابھی جائزہ لے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے متحرک ہونا صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔ اگر یہ عملی طور پر ہوتا تو ماہ مقدس کے آغاز پر ہی مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوںمیں50فیصد تک اضافہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں بھی بعض ضروری اشیائے خوردونوش دستیاب ہی نہیں جبکہ اوپن مارکیٹوں میں دکاندار من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ چند رمضا ن بازاروں تک توجہ مرکوز نہ کرے بلکہ اوپن مارکیٹوں کے دورے بھی کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوںنے کہا کہ تجربہ کارحکمران عوام کو ریلیف اور سہولیات دینے کیلئے موثر اقداما ت نہیں بنا سکے جس کی وجہ سے عوام ماہ مقدس میں بھی گراں فروشوں کے استحصال کا شکار ہیں۔