فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے پی پی 117سے ٹکٹ کے امیدوار مہر اویس ارشد نے کہا ہے کہ حلقہ کو مسائلستان بنانیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے کر پی پی 117میں ترقی وخوشحالی کا حقیقی سفر شروع کریں گے ۔ یہ باتیں انہوںنے انتخابی مہم کے سلسلہ میں لوگوں سے ملاقات کے دوران کہیں ۔مہراویس ارشد نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران لیگی ایم پی اے نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مال کمائو پالیسی اختیار کئے رکھی جس کی وجہ سے آج بھی یہاںکے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف سبز باغ دکھاکر ووٹ نہیں لے گی جو وعدے کریںگے وہ ہرصورت پورے کریں گے ۔ عوام صرف عمران خان کوووٹ دیں تاکہ نیاپاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ن لیگ کا سیاسی سفر اپنے انجام کو پہنچ رہاہے وہ دن گئے جب نوازشریف کے کھمبے کو ووٹ پڑتے تھے ،عمران خان نے بائیس سال میں عوام کو باشعور بنادیاہے اب کسی نوسربازکو عوامی مینڈیٹ نہیں چرانے دیں گے ۔