فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی مرکزی پالیسی کونسل آف ٹیکسٹائل کے ہیڈ ممبر ظفر اقبا ل سرورنے کہا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال نے توانائی کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باوجودصورتحال میں بہتری پیدا نہ ہونا موجودہ حکومت کے بلند بانگ دعوئوں کی نفی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت بر سراقتدار آئی ہے اس نے پنجاب میںصنعت و تجارت کا حشر کردیا اورعوام کو بے حال کردیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور مضبوط دفاع کے بغیر ملک کی ترقی کی کی باتیںکرنا قوم کو ہی نہیں خود کو بھی دھوکا دینے کے مترادف لیکن حکمرانوںکو اسکی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ 10 روزہ مہمان حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لئے روزانہ 10 گھنٹے بجلی کی بند ش اور ہفتے میں صرف دو روز گیس کی فراہمی کاحکومت تازہ شیڈول کا جاری ہونا لمحہ فکریہ اور انکے دعووں کی نفی ہے۔
حکومت نے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو تباہ کرکے رکھ دیا: ظفر اقبال
May 20, 2018