امریکی وزیر خارجہ کل ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے

May 20, 2018

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کل بروز پیر مورخہ 21 مئی کو ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے شعبہ پالیسی کے سربراہ برائن ہْک کے مطابق مائیک پومپیو اس پالیسی میں نئے سفارتی روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت کی متنازعہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ترجیحات کو بیان کریں گے۔ برائن ہْک کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نئے سکیورٹی فریم ورک کے خدوخال بھی واضح کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق یہ بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ اتحادیوں کو ایک مرتبہ پھر ساتھ ملایا جائے اور کثیر الجہتی سوچ کو اپنایا جا سکے۔

مزیدخبریں