فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) موٹر مارکیٹ نقشبندی چوک فیکٹری میں ایک بوائلر پھٹنے اور ایک لیک ہونے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔ زخمیوں میں 25 سالہ مشتاق، 20 سالہ وحید، 23 سالہ بلال اور 42 سالہ شاہد شامل ہیں۔انتظامیہ نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی۔
بوائلر دھماکہ