لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں ناقص اور غیر معیاری اشیا کی فروخت حکومت پنجاب کے دعوﺅں کی نفی ہے ۔ رمضان بازاروں ناقص اشیاء اور سرکاری نرخوں پر دستیاب نہ ہونا حکومتی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے چینی ابھی تک ان بازاروں میں دستیاب نہیں ہے غیر معیاری اور ناقص اشیا کی وجہ سے رمضان بازار خالی پڑے ہیں لوگ اوپن مارکیٹ سے مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے منافع خوروں، ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف اقدام کرنے کے بھی بڑے بڑے دعوے کئے تھے لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔