نیویارک (اے پی پی) امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گلیڈسٹون ڈینٹی اور بورڈ کے رکن ڈاکٹر لینڈن ڈوڈسن آف نیویارک نے نیویارک عدالت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے خلاف 20 لاکھ ڈالرز ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ امریکہ کرکٹ ایسوسی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر گلیڈسٹون ڈینٹی اور بورڈ کے رکن لینڈن ڈوڈسن نے نیویارک کی عدالت میں آئی سی سی اور گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کے خلاف 20 لاکھ ڈالرز ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے موقف اختیار کی ہے کہ آئی سی سی حکام اور رچرڈسن کے ایسوسی ایشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس سے ایسوسی ایشن کو بزنس کی مد میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔