زینب قتل کیس میں سزا یافتہ عمران کیخلاف 7 سالہ بچی سے زیادتی، قتل کے مقدمہ میں گواہ طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم عمران کے خلاف 7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کے جیل ٹرائل میں گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو کو ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ ملزم عمران نے نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل میں صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ 7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں 12 مختلف دفعات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن