فوڈ سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کو ماہ رمضان میںبند کرنے سے روک دیا گیا

چکوال( نامہ نگار ) یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال سید حسنین رضا نے ڈپٹی کمشنر چکوال، اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال کو اپنافوڈ سنٹر ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال کو ماہ رمضان المبارک میںبند کرنے سے روک دیا ہے اور چوہدری اقدس عباس کی دائر کردہ اپیل پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت25مئی بروز جمعہ تک ملتوی کردی ہے، چوہدری اقد س عباس کی جانب سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال خواجہ محمد اصغر فاروق ایڈووکیٹ، چوہدری امجد حسن علی خان ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ بار چکوال کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر چکوال، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جبکہ ایس ایچ اوتھانہ صدر چکوال نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، یا درہے کہ فاضل جج سید حسنین رضا نے 18مئی کو حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن