احتساب عدالت نے نواز شریف سے 127 سوالات بھجوا دیئے , گلف سٹیل ملز، حدیبیہ پیپرملز اور گواہوں کے بیانات سے متعلق سوالات

اسلام آباد :لندن فلیٹس ریفرنس، احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بھجوا دیئے گئے ۔ نوازشریف سے گلف سٹیل ملز، حدیبیہ پیپرملز اور گواہوں کے بیانات سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔لندن فلیٹس ریفرنس میں احتساب عدالت کے نواز شریف سے 127 سوالات اورتمام گواہوں کے بیانات پر جواب مانگ لیے گئے۔ سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل، شواہد اور دیگر ممالک کے خطوط پر جواب دیں۔ گلف سٹیل ملز کے قیام، قرض اور واجبات سے متعلق بھی بتایا جائے۔ یہ بھی بتائیں کہ بچے حدیبیہ پیپرملز کے ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر کیسے بنے؟نواز شریف کو کہا گیا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز، گواہان رابرٹ ریڈلے اور اختر راجہ کے بیانات پر بھی جواب دیں۔ احتساب عدالت نے پوچھا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کے بیان اور شواہد پر آپ کیا کہتے ہیں؟ بیان دیں کہ آپ کے خلاف یہ ریفرنس کیوں دائر کیا گیا اور استغاثہ کے گواہوں نے آپ کے خلاف بیان کیوں دیا؟ نواز شریف سے یہ بھی استفسار کیا گیا کہ کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں؟واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 127 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا اور ان سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...