بلوچستان کا بجٹ پیش کرنےوالی پہلی خاتون رقیہ ہاشمی اپنے عہدے سے مستعفی

 مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ بلوچستان نے بعض اراکین اسمبلی کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رقیہ نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو بھجوادیا ہے لیکن حکومتی اراکین کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے رواں ماہ 14 مئی کو بلوچستان کا بجٹ پیش کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن