مکرمی! میرا لخت جگر 17 سالہ عثمان 6-5-2019 قبل از دوپہر گھر سے اپنی اعلیٰ تعلیم کی غرض سے ٹیکنیکل کالج سمن آباد میں گیاجہاں پرمیرے ہی گائوں قلعہ اکواک سنگھ ضلع شیخوپورہ کے اوباش قسم کے افراد نے رشتہ کی پاداشت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کالج کے قریب گولیوں سے چھنی کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے میرے بیٹے کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، جس کا مقدمہ تو تھانہ سمن آباد میں نمبر 410/19 پولیس نے درج کر لیا ہے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہے۔ ملزم گھر میں آ کر گھر کو آگ لگانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تھانہ مانا نوالہ ضلع شیخوپورہ پولیس اور سمن آباد پولیس واقع کو سٹوڈنٹس کا جھگڑا قرار دینے پر زور دے رہی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ میں آخر فریاد لیکر جائوں تو کہاں جائوں۔ خدارا کوئی تو میرا مسیحا بن کر جو میرے شوہر اور بچوں کا بچانے کیلئے میرا ساتھ دے۔ (ماں: پرویز اخترزوجہ محمد اشرف 0346-4508059)