تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے وزیر ثقافت نے تل ابیب میں گلوکاری کے عالمی مقابلے کے فائنل میں فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دائیں بازو کے سخت گیر اسرائیلی وزیر ثقافت میریرویگ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی ہے۔انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ میڈونا سے مودبانہ عرض ہے کہ سیاست اور ثفافت پروگرام میں تفریق ہونی چاہیے۔