بغداد (آئی این پی ) بحرین اور بعض دیگر ممالک ہر موضوع پر امریکہ کی تابعداری کرتے ہیں ، عراق سے فوری طور پر بحرینی باشندوں کو نکلنے کا حکم عراق کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے،حالات ان کے کنٹرول میں ہے اور غیر ملکیوں کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ۔عراقی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو فوری طور پر عراق سے نکلنے اور عراق کا سفر نہ کرنے کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اور بعض دیگر ممالک ہر موضوع پر امریکہ کی تابعداری کرتے ہیں اور عراق سے فوری طور پر بحرینی باشندوں کو نکلنے کا حکم عراق کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔عراق کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق میں امن و امان کی صورتحال بہت ہی بہتر ہے ۔
بحرین اور بعض دیگر ممالک ہر موضوع پر امریکہ کی تابعداری کرتے ہیں : عراقی پارلیمنٹ
May 20, 2019