کیوبا اورترکی کے وزرائے خارجہ میں ملاقات،تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ہوانا(آئی این پی /شنہوا)کیوبا کے وزیرخارجہ برونو روڈریگوز نے ترکی کے وزیرخارجہ میولوف کاووسوگلوسے ملاقات کی ۔اس ملاقات کا فیصلہ دونوں ممالک کے سربراہوں نے انقرہ میں ملاقات کے دوران کیا تھا۔کاووسوگلو ترکی کے پہلے وزیرخارجہ ہیں جو گزشتہ بیس برسوں کے دوران کیوبا کے سرکاری دورے پر ہوانا پہنچے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر کیوبا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،خاص طور پر تجارت اور تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیرخارجہ نے کیوبا کے صدر کو ترکی کے دورے اورترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی بھی دعوت دی۔

ای پیپر دی نیشن