حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد شہر کے مین بازار میں تاریخی اہمیت کے قدیم ترین اکبری دروازے کی چھتیں بوسیدہ اور خستہ حال ہونے سے قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق دروازہ جہاں سے ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں شہری اور خریدار گزرتے ہیںاسکی چھتیں اور عمارت بالکل بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے۔ لیکن میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ نے اس ضمن میں مسلسل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ دروازے کی چھتیں گرنے سے یہاں کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ یاحادثہ پیش آسکتا ہے۔مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد اور جنرل سیکرٹری ملک ہمایوں شہزاد سمیت شہریوںنے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ مین بازار کے اکبری دروازہ کے دیواروں اور چھتوں کی فوری طور پر مرمت و تعمیر کرواکے شہریوں کو کسی بڑے حادثہ سے بچایا جائے۔