اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کو اس سال دسمبر تک 5 ارب 72 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے ماہ کے آخر تک ایک ارب 27 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ دسمبر 2019ء تک 4 ارب 44 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔ واجب الادا قرضوں میں آئی ایم ایف‘ عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے قرضے شامل ہیں۔ دسمبر سے پہلے ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈ کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے۔ بانڈ کی رقم بھی سرمایہ کاروں کو واپس لوٹانی ہوگی۔ قرضے جی ڈی پی کا 7.5 فیصد ہو گئے۔
پاکستان کو دسمبر تک 5 ارب 72 کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں: ذرائع وزارت خزانہ
May 20, 2019