کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطرکا چاند منگل4جون کونظرآنے کاقوی امکان ہے اس روز پاکستان میں 29رمضان المبارک ہوگی اور عیدالفطرممکنہ طورپر بدھ 5 جون کوہوگی۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس کے سابق ڈائریکٹراورمعروف فلکیاتی سائنسدان پروفیسرڈاکٹرشاہد قریشی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر3جون بمطابق28رمضان المبارک کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3بج کر2منٹ پر ہوگی اس روز3جون کوکراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرمحض4گھنٹے اور16منٹ ہوگی اورچاند کراچی کے افق پرغروب آفتاب کے ایک منٹ کے اندرہی ڈوب جائے گا۔