پیرس (نوائے وقت رپورٹ)فرانس مسلمان خواتین کے پردے پر پابندی سے متعلق اقدامات میں مزید ایک قدم آگے بڑھ گیا۔فرانس کی سینٹ نے بچوں کو سکول لانے والی ماؤں کے سکارف پہننے پر بھی پابندی کا قانون منظور کر لیا۔فرانس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مسترد ہونے والے بل کو سینٹ نے 186 ووٹوں سے پاس کیا جب کہ بل کی مخالفت میں 100 ووٹ پڑے۔ 159 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے آنے والی خواتین کے سکارف پر پابندی سے متعلق بل دائیں بازو کی اسلام مخالف ریپبلکنز پارٹی نے پیش کیا۔اپوزیشن جماعتیں سیاسی حکمت عملی کیلئے آج افطار ڈنر پر اکٹھی ہوں گی۔ریپبلکنز پارٹی کے سینیٹر جیکلین اسٹیچ برینیو کا کہنا ہے کہ موجودہ ترمیم پہلے سے موجود نقاب پر پابندی کے قانون میں موجود سقم اور سیکیولرازم کے بنیادی اصولوں کے تحفظات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
فرانس میں بچوں کو سکول لانے والی مائوں کے سکارف پہننے پر بھی پابندی
May 20, 2019