اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن کی افطار پارٹی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں مریم نواز نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان کو یہ خوبصورت تحفہ دینے والے کو جیل کی کال کوٹھڑی میں بند کررکھا ہے اور کوئی جس کی انتھک محنت اور خدمت کی گواہی پاکستان کا چپہ چپہ دیتا ہو،؟ آج ہر چیز وہی ہے مگر ایک نواز شریف کے نہ ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا پڑا ہے۔