اسلام آباد وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی پر اورنہ ہی ڈالرکی قدر زیادہ ہونے پرکوئی بیان دیا ہے ، وزیراعظم نے تیل کے ذخائر نہ نکلنے کی افسوسناک خبرپربھی کوئی بیان نہیں دیا،ایک افطاری کااتنا خوف اوراحساس؟۔ مریم اورنگزیب نے تیل کے ذخائر نہ ملنے پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت،روزگاراوراچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے، نوازشریف نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیاتھا،نوازشریف کے منصوبے اس لئے پورے ہوئے کہ وہ سچ بولتے ہیں اورنیت صاف ہے۔ عمران صاحب جھوٹ،تہمت اوربہتان لگاناچھوڑدیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی،جھوٹ سے ملک پرمسلط ہونیوالے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی۔ دریں اثناء مریم اورنگ زیب نے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس شیڈول کے مطابق دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کے بارے میں خوف زدہ اور سہمے عناصر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔