وزیراعلیٰ نے چودھری اکرم کو پرائس کنٹرول سے متعلق ٹاسک فورس کا سربراہ بنا دیا

May 20, 2019

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ضروری اشیاء کے نرخوں کے کنٹرول کے حوالے سے ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ چودھری محمد اکرم کنوینر ہوں گے جبکہ ممبران میں صوبائی وزیر زراعت، وزیر خوراک، وزیر خزانہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، کمشنر حضرات، ایڈیشنل آئی جی پی (آپریشنز) پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ شامل ہوں گے۔ کمیٹی قیمتوں کی روک تھام کے موجودہ نظام کا جائزہ لے گی اور اس میں خامیوں کی نشاندہی کرکے بہتری کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی سسٹم پر عملدرآمد کیلئے پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطوں کو یقینی بنائے گی اوروزیراعلیٰ کو ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کرے گی، پہلی سفارشات 30 ستمبر کو پیش کی جائیں گی۔

مزیدخبریں