کویت پاکستانیوں کو ویزا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے: شاہ محمود

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کویت پاکستانیوں کو ویزا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے۔ انہوں نے دورہ کویت کے موقع پر کویتی وزیر داخلہ لدال جراح الصباح کے ساتھ پاکستانیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کرنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات ،پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور ویزہ پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل پاکستانی افرادی قوت کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت میں گزشتہ کئی سال سے مقیم پاکستانی ویزہ پابندیوں سے متعلق پریشان ہیں اور انہیں اپنے اہل خانہ کو کویت بلانے میں مشکلات درپیش ہیں۔وزیرخارجہ نے کویتی وزیرد اخلہ پر زور دیا کہ وہ پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی پر نظرثانی کرے اور پاکستان کو دوہزار گیارہ میں لگائی گئی ویزہ پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے خالد الجراح الصباح نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہمدرد دانہ طور پر اس معاملے پر غور اور اس کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت پاکستان کی جانب سے اقتصادی سفارتی کاری کا آغاز کرتے ہوئے کویت کے تاجروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ دو روزہ دورے پر کویت میں موجود شاہ محمود قریشی نے کویت میں اپنے ہم منصب صباح الخالد الصباح سے افطار عشائیے کے موقع پر ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے ملاقات میں کویت کی جانب سے ہر مشکل صورت حال میں پاکستانی مدد کی نشاندہی کی اور الصبا کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستانی عوام، کویت کی حکومت اور عوام کی عزت کرتے ہیں۔محمود قریشی نے اس عزم کا اظہار بھی کیاکہ پاکستان، کویت کی ریاست کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔کویت کے وزیر خارجہ نے ان کے ملک میں پاکستانی ورکرز کی خدمات اور سخت محنت کو سراہا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کیطرف سے خصوصی خطوط امیر کویت کی خدمتِ میں پیش کیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے ،کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور پاکستانی موقف کی حمایت پر امیر کویت کا خصوصی شکریہ ادا کیاامیر کویت نے پاکستانی قیادت بالخصوص وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ذاتی کاوشوں کا یقین دلایا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے کویتی ہم منصب کو رمضان شریف کی مبارکباد پیش کی، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ، کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام امیر کویت اور کویتی حکومت کیلئے دلی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دیرینہ ،برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقاتوں میں کویت کی قیادت نے پاکستان کو ترجیح قرار دیا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ جلد کویت کا دورہ کریں گے۔ کویت نے پاکستان سے جامع اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ دورہ کویت کے دوران امیر کویت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ کویتی قیادت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ویزا پابندیوں سے پاکستان کو مستثنیٰ قرار دینے کی اپیل کی ہے۔اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم کویتی بزنس مینوں کے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی ، وفد میں میں چیئرمین نیشنل انڈسٹریز گروپ(این آئی جی) سعد محمد السعد، سنرجی ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او ،نصیر بدر احمد الاشرحان،الیکٹرانک ٹریڈنگ کمپنی کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نصر عبدالمحسن ال ماری، کویت فنڈ برائے عرب اقتصادی ترقی مسٹر علی علغنیم ،کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے مسٹر محمد علی،ابو شائیبا گروپ آف کمپنیز کے سربراہ ابو شیبا،ابواب کیپٹل کے معاون بانی کاشف خان شامل تھے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے میرے اس دورے کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر ،ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اس ایجنڈے کی تکمیل میں ہماری معاونت کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، کویتی بزنس کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...