ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں ،محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انصام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ 2019 کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاداب خان کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے شاداب کو سو فیصد کلیئر قرار دے دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ وہاب ریاض فہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، حارث سہیل، امام الحق، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک شامل ہیں۔ تیسرے اوپنر کی شکل میں حارث سہیل اور محمد حفیظ موجود ہیں۔

 چیف سیلیکٹر نے کہا کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہٹا کر باؤلنگ لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں جبکہ عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ تجربہ کار عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ فاسٹ باؤلرز کی ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کے بعد کیا گیا جبکہ عابد علی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔

انضمام الحق نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق مکمل طور پر فارم میں ہیں جبکہ آصف علی کو عابد علی پر ان کی پاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کی بیٹی کے انتقال کی وجہ سے انہیں امریکا یا پاکستان جانے کی اجازت ہو گی تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ وہ وارم اپ میچز سے قبل واپس آجائیں۔

ای پیپر دی نیشن