برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں6خواتین سمیت 11افراد ہلاک،1شخص زخمی جبکہ ایک حملہ آور بھی زخمی ہو گیا ۔برازیلین حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جو پولیس کی حراست میں ہے۔برازیلین حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں ہلا ک ہونے والے 11 افراد میں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،اس واقعہ کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔