ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت نہیں دینگے :اسرائیلی وزیر اعظم

May 20, 2020

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کنیسٹ میں نئی حکومت کی حلف برداری اور اعتماد کاووٹ حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ ایک سال سے اسرائیل میں جاری سیاسی جمود ٹوٹ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی عمل داری اور خود مختاری کا اعلان کیا جائے۔اعتماد کے حصول کی تقریب سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ہم تمام اسرائیلیوں کی خدمت کریںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر مخلوط حکومت کی تشکیل کا اعلان کرکے کنیسٹ کے چوتھی بار انتخابات کے انعقاد کو روک دیا، اگرہم حکومت کی تشکیل پرمتحد نہ ہوتے تو آج ہم ایک بار پھر کنیسٹ کے چوتھے انتخابات کی طرف بڑھتے، اس طرح ہمیں مزید دو ارب شیکل کی رقم ضائع کرنا پڑتی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دیں گے

مزیدخبریں