کابل+قندھار(شنہوا+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندہار کے ضلع معروف میں منگل کو ایک چوکی کے اندر پولیس کی یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد کی فائرنگ، جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکار ہلاک، 3شہری اور55افراد زخمی ہوئے ہیں۔صوبائی پولیس کے ترجمان جمال باکزئی کے مطابق 3 حملہ آورجنہوں نے یقینی طور پر پولیس میں طالبان کے دراندازوں کے طور پر خدمات سرانجام دیں، مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے حملہ کیااور 2 دراندازوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔دریں اثنا طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی تصدیق کی ہے