لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نوجوانی میں مجھے رشوت نہ دینے پر کرکٹ ٹیم کے لیے مسترد کر دیا گیا تھا۔ ایک شخص نے ٹیم میں شامل ہونے کیلئے میرے والد سے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر ان کے والد نے انکار کیا۔ میرے والد نے ان کو کہا اگر آپ نے ویرات کو منتخب کرنا ہے تو یہ میرٹ پر ہوگا، میں اضافی کچھ نہیں دوں گا۔ جب منتخب نہیں ہوا تو میں بہت رویا تھا اور ٹوٹ گیا تھا۔
اس واقعے نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ میں نے محسوس کیا کہ کامیاب بننے کیلئے مجھے غیر معمولی ہونا چاہیے۔ والد نے مجھے درست راستہ دکھایا۔ انہیں کھونے کے باوجود میں نے کیریئر پر توجہ دی۔ 2006ء میں والد کے انتقال کے ایک دن بعد رانجی ٹرافی میچ میں بیٹنگ کی۔