لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبرنے کہاہے کہ پاکستان ہاکی کو بہتر کرنا 80 کے دہائی میں رہنے والے سابق اولمپیئنز کے بس کی بات نہیں، ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں بیٹھے لوگ اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے کسی نئے کو آگے آکر کام نہیں کرنے دیتے جس کی وجہ سے کھیل تباہ ہوچکا ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں پروفیشل لوگ نہیں بیٹھے۔